کربلا میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 18 افراد ہلاک 865 زخمی

یکم اکتوبر سے اب تک سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں 250 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، عراقی میڈیا

مظاہرین حکومت اور اتحادیوں کے خلاف احتجاج کررہے تھے، عراقی میڈیا۔ فوٹو : اے ایف پی

MANCHESTER:
عراق کے شہر کربلا میں مظاہرین پر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 18 افراد ہلاک جب کہ 865 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے شہر کربلا میں سیکیورٹی فورسز کی مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک جب کہ 865 زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔


عراقی میڈیا کے مطابق مظاہرین گزشتہ 4 دنوں سے وزیراعظم عدیل عبدل مہدی کی حکومت اور اتحادیوں کے خلاف احتجاج کررہے تھے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کرپٹ اور مسائل سے لاعلم ہے، سیکیورٹی فورسز نے اسکول اور یونی ورسٹی کے طلب علموں پر آنسو گیس کے شیل بھی برسائے گئے۔

واضح رہے کہ اکتوبر سے شروع ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں اور سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک 250 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
Load Next Story