پنجاب حکومت کا لاہور کے عجائب گھر کو رواں سال فنڈز کے اجرا سے انکار

حکومت کی طرف سے عجائب گھر کی اپ گریڈیشن کے پی سی 2 پر اعتراضات

پنجاب حکومت کا والڈ سٹی اتھارٹی کی موجودگی میں نئی کنسلٹینسی فرم پر سوال فوٹو: فائل

پنجاب حکومت نے صوبائی دارالحکومت کے تاریخی عجائب گھر کو رواں سال فنڈز کے اجرا سے انکارکردیا ہے۔


لاہورعجائب گھر انتظامیہ کی جانب سے بھیجے گئے پی سی 2 پر حکام بالا نے اعتراضات عائد کرتے ہوئے دستاویزات واپس کردی ہیں، عجائب گھر کی بحالی اور اپگریڈیشن کے لیے انتظامیہ نے کنسلٹنی کے فنڈز مانگے تھے۔ عجائب گھرکی بحالی کے لئے نجی کنسلٹنیسی کمپنی سے اسٹڈی کرائی جانی تھی۔ لاہورمیوزیم ذرائع کے مطابق اجلاس میں پبلک بلڈنگ اور والڈ سٹی اتھارٹی کی موجودگی میں نئی کنسلٹینسی فرم کے حصول پراعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔

تاریخی عجائب گھر کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے لیے دس کروڑ روپے مختص ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی اینڈ ڈی بورڈ نے پی سی ٹومیں ترامیم اور یونیسکو سمیت والڈ سٹی کی اسٹڈی کا جائزہ لینے کا حکم دیا ہے۔
Load Next Story