نواز شریف کی صحت خرابی کی ذمہ داری عمران خان پر آتی ہے احسن اقبال

عمران نیازی جب یہ کہتے ہیں کہ این آراو نہیں دوں گا تو وہ عدلیہ کی توہین کر رہے ہیں، رہنما (ن) لیگ


ویب ڈیسک October 29, 2019
فضل الرحمان اور مریم نواز کے رابطے سے متعلق علم نہیں،احسن اقبال فوٹو: فائل

SARGODHA: مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی صحت خرابی کی زمہ داری عمران خان پر آتی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف کی صحت کے حوالے سے تشویش ہے، عمران خان نیازی نے امریکا میں کہا کہ جیل میں سہولتیں ختم کر دوں گا، ان کی صحت خرابی کی ذمہ داری عمران خان پر آتی ہے، ڈاکٹرز نے جو طبی سہولیات دی تھیں وہ واپس لی گئیں، نواز شریف کی صحت تقاضا کرتی ہے کہ ان پر توجہ دی جائے،ضمانت سے حراست کا ماحول بھی ختم ہوگا۔

این آر او سے متعلق احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی سے این آر او مانگ کون رہا ہے؟، عمران نیازی جب یہ کہتے ہیں کہ این آراونہیں دوں گا تو وہ عدلیہ کی توہین کر رہے ہیں۔ وہ تاثر دے رہے ہیں کہ عدالتیں ان کے کہنے پر فیصلہ کررہی ہیں۔ جس پر چیف جسٹس نوٹس لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں