لاہور دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر قرار

دنیا کے 10 آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی بھی شامل


ویب ڈیسک October 29, 2019
لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس 170 سے 220 کے درمیان ہے، فوٹو: فائل

فضائی آلودگی جانچنے والے عالمی ادارے آئی کیو ایئر نے دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری کی ہے جس میں بھارتی دارالحکومت دہلی پہلے اور لاہور دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔

ماحولیاتی آلودگی کے لیے کام کرنے والی تنظیم 'اے کیو آئی' نے ہوا کے معیار کے لحاظ سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست مرتب کی ہے، جس میں پہلے نمبر پر بھارتی دارالحکومت دہلی، دوسرے نمبر پر لاہور جب کہ کراچی چھٹے نمبر پر ہے۔

'ایئر کوالٹی انڈیکس' میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کو ہوا کے معیار کا تناسب 339 ہونے پر دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔ یہ تناسب صحت مند فضا کے لیے درکار تناسب سے بہت زیادہ آلودہ ہے۔ جس سے سانس کی بیماریاں عام ہونے کا خدشہ ہے۔

یہ خبر پڑھیں: بھارت دنیا کا آلودہ ترین ملک ہے، تحقیق

لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس 170 سے 220 کے درمیان ہے، اس طرح آلودہ ترین شہروں میں لاہور دوسرے نمبر پر آگیا ہے، بوسنیا کا شہر سراجیو تیسرے اور سائبیریا کا بلغراد چوتھے نمبر پر ہے دیگر شہروں میں شنگھائی، کلکتہ، ممبئی اور کابل شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق ان شہروں میں صرف ہوا کے معیار کا تناسب ہی بہت خراب نہیں بلکہ ہوا میں موجود 'فائن پارٹیکلز' کی مقدار بھی بہت کم تھی۔ ماہرین ہوا کے معیاری اور صحت مند ہونے کو ایک انڈیکس سے ظاہر کرتے ہیں جسے 'ایئر کوالٹی انڈیکس' کہا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔