ٹارگٹ کلر اور بھتہ خور گروہ کا سرغنہ3ساتھیوں سمیت گرفتار
گرفتارملزم متحدہ قومی موومنٹ کے2 کارکنوں کے قتل میں بھی ملوث ہیں،ایس ایس پی ایس آئی یو
اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس نے اجرتی ٹارگٹ کلر اور بھتہ خور گروہ کے سرغنہ کو3 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ۔
دوسری کارروائی میں صنعتی علاقوں میں سامان سے لدے ٹرک لوٹنے والے بین الصوبائی ڈکیت گروہ کے 5 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور چھینا ہوا ٹرک برآمد کر لیا،یہ بات ایس ایس پی ایس آئی یو نوید نثار خواجہ نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر سید فرخ مظہر، میاں زاہد حسین اور دیگر عہدیداران کے ہمراہ کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی،نوید خواجہ نے مزید بتایا کہ ایس آئی یو پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے4 ملزمان ملا دانش ، جنید ، مراد عرف خلیفہ اورمحمد حسین کو گرفتارکرکے 4 پستول اور لوڈ میگزین برآمد کر لیے۔
گرفتار ملزم ملا دانش گروہ کا سرغنہ ہے اورکئی تاجروں سے ماہانہ لاکھوں روپے کا بھتہ وصول کرتا تھا اورروزانہ کی بنیاد پر بھی ٹیلی فون کے ذریعے بھتہ وصول کرتا تھا،گرفتار ملزم متحدہ قومی موؤمنٹ کے2 کارکنوں نہال اختر ولد نیاز احمد ، شہزاد عالم ولد شیر عالم اورشہریعلی حسین ولد اظہرعلی نامی شخص کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہیں ، انھوں نے بتایا کہ ایس آئی یو پولیس نے ایک اورکارروائی کے دوران 5 ملزمان محمد ایاز،خالد حسین، محمد یوسف ، نعیم ، طارق عرف لالہ کو گرفتارکرکے 5 پستول اورکپڑے سے لدا ٹرک برآمدکرلیا ،ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کے عمر کچھی گروپ سے ہے۔