زمینداروں کی اوطاقوں اور زرعی فارم پر ڈاکوؤں کے حملے لاکھوں روپے بھتے کی پرچیاں چھوڑ گئے

ڈاکووں کا ملازمین پر وحشیانہ تشدد، 3 افراد زخمی


Express News Desk/Nama Nigar October 15, 2013
سیاسی، سماجی حلقوں کا حکام بالا سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔

ضلع ٹھٹھہ میں ڈاکوؤں کی سرگرمیاں بڑھ گئیں، زمینداروں کی اوطاق اور زرعی فارم پر حملے، ملازمین پر وحشیانہ تشدد سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈاکو لاکھوں روپے بھتے کی پرچیاں دے گئے، علاقے میں خوف و ہراس۔ تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ ضلع کے کچے کے علاقے میں مختلف مقامات پر مقامی زمینداروں حاجی سلیمان ہیلایو جو پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما بھی ہیں، فقیر محمد لاشاری اور کیلے کے بیوپاری سرفراز میمن کے زرعی فارم وڈیروں پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا اور ملازمین کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔



بعدازاں ڈاکو ناگ ماچھی کے نام سے لاکھوں روے چندے کی پرچیاں چھوڑ گئے، مسلح افراد نے ملازمین کو بھتہ نہ پہنچانے کی صورت میں سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ ان واقعات کے بعد علاقے میں خوف کی فضا چھا گئی اور لوگ خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں۔ سیاسی، سماجی حلقوں نے حکام بالا سے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔