عید پرسیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں ایڈیشنل کمشنر

جانوروں کی آلائشیں فوری ٹھکانے لگانے اور جراثیم کش ادویہ کے اسپرے کی بھی ہدایت.


Numainda Express October 15, 2013
اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی حاضری یقینی بنائی جائے، اعجاز الحسن فوٹو: فائل

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون حیدرآباد اعجاز الحسن نے محکمہ پولیس کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر عید الاضحی کے موقع پر عید گاہوں، مساجد اور دیگر اہم مقامات پر خصوصی حفاظتی انتظامات کیے جائیں۔

اپنے دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ عیدالاضحی کے دوران قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو فوری طور پر ٹھکانے لگانے کے موثر انتظامات کریں اور جن مقامات سے آلائشیں اٹھائی جائیں وہاں وافر مقدار میں چونا ڈالنے کے ساتھ ساتھ جراثیم کش ادویہ کا اسپرے بھی کیا جائے جبکہ محکمہ صحت کے افسران اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور متعلقہ عملے کی حاضری کو یقینی بنائیں۔



تاکہ عید کی تعطیلات کے دوران بھی مریضوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولتیں مہیاکی جاسکیں۔ انہوں نے واسا افسران کو ہدایت کی کہ وہ عید الاضحی کے دوران شہریوں کو فراہمی آب اور نکاسی آب کی بہتر سہولتیں فراہم کریں اور عوامی شکایات کا فوری طور پر ازالہ کریں ۔ ٹریفک پولیس، ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنائے۔ اسسٹنٹ کمشنرز اپنے متعلقہ تعلقوں میں دورے کریں اورصفائی و دیگر ضروری انتظامات کا جائزہ لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔