مسلح افراد کا گاؤں پر حملہ اندھا دھند فائرنگ وڈیرے کا بیٹا ہلاک
ملزمان فرار، پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیر لیا۔
مسلح افراد کا گاؤں پر حملہ، وڈیرے کے نوجوان بیٹے سجن عرف غلام شبیر لاکھو کو گولیوں سے بھون دیا، ملزمان موقع سے فرار۔
تفصیلات کے مطابق نواب شاہ کے قریب قاضی احمد کے ایک گاؤں پر محمد لاکھو کے ڈیرے پر مسلح افراد نے حملہ کردیا، اندھا دھند فائرنگ سے وڈیرے کا نوجوان بیٹا سجن عرف غلام شبیر لاکھو موقع پر جاںبحق ہوگیا۔ اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی۔ پولیس کے آنے کی اطلاع ملتے ہی نہ معلوم مسلح افراد فرار ہوگئے۔
پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لے کر اسپتال پوسٹ مارٹم کے لیے پہنچادی۔ اس سلسلے میں مقتول کے والد محمد لاکھو نے بتایا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں، ملزمان کے بارے میں تاحال پتہ نہیں چل سکا کہ وہ کون تھے اور ان لوگوں نے گاؤں پر حملہ کیوں کیا۔