بنگلادیش سے ٹی 20 میچ کے دوران بھارتی ٹیم پر حملے کی دھمکی

بھارتی ٹیم پر حملے کی دھمکی کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے حفاظتی انتظامات کو مزید سخت کردیا گیا ہے

بھارتی ٹیم پر حملے کی دھمکی کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے حفاظتی انتظامات کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔ فوٹو : فائل

بنگلادیش اور بھارت کے درمیان ہونے والے ٹی 20 میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو حملے کی دھمکی ملی ہے۔


بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان 3 نومبر کو ارون جٹیلی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ٹی 20 میچ سے پہلے بھارتی کرکٹرز پر حملے کی اطلاعات نے کھلبلی مچادی ہے۔ بھارتی تحقیقاتی ادارے کو ایک خط ملا ہے جس میں مختلف لوگوں کو ٹارگٹ کرنے کی دھمکی دی گئی ہے، اس فہرست میں کچھ سیاست دانوں کے ساتھ بھارتی کرکٹ ٹیم خاص طور پر کپتان ویرات کوہلی کا نام بھی درج ہے۔

بھارتی تحقیقاتی ادارے نے اس خط کی کاپی بھارتی کرکٹ اینڈ کنٹرول بورڈ کو بھی بھجوائی ہے جب کہ بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور ٹیم انڈیا پر حملے کی دھمکی کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے حفاظتی انتظامات کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔
Load Next Story