بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن پر پابندی عائد

دو سال پابندی میں سے ایک سال کی سزا معطل ہوگی ، آئی سی سی

دو سال پابندی میں سے ایک سال کی سزا معطل ہوگی ، آئی سی سی، فوٹو: فائل

کرکٹ کے عالمی نگراں ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے بنگلادیشی ٹیم کے کپتان شکیب الحسن پر 2 سال کے لیے ہر قسم کی بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انسداد بدعنوانی کوڈ(اے سی سی) کی خلاف ورزی پر شکیب الحسن کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔


آئی سی سی کا کہنا ہے کہ شکیب الحسن نے متعدد بار بکیوں کی آفرزکو رپورٹ نہیں کیا، شکیب الحسن نےجنوری 2018 میں سہ فریقی سیریز اور آئی پی ایل میں کرپشن کی پیشکش کے بارے میں آئی سی سی کو آگاہ نہیں کیا تھا۔

شکیب الحسن نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا اعتراف کرتے ہوئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ملنے والی سزا کو تسلیم کرلیا ہے۔اعتراف جرم کی وجہ سے آئی سی سی نے ایک سال کی سزا معطل کردی ہے۔
Load Next Story