ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آگیا رویت ہلال کمیٹی

12 ربیع الاول 10 نومبر بروز اتوار مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی


ویب ڈیسک October 29, 2019
مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا ۔ فوٹو : فائل

DI KHAN: ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آگیا ہے اور 12 ربیع الاول 10 نومبر بروز اتوار مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ربیع الاول 1441 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا، اس کے علاوہ صوبائی دارالحکومتوں اور زونل کمیٹیوں کے الگ الگ اجلاس بھی منعقد ہوئے۔ اجلاس میں چاند کی رویت کے حوالے سے ملنے والی اطلاعات کا جائزہ لیا گیا۔

ملک بھر سے ملنے والی اطلاعات کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا کہ ربیع الاول کا چاند نظر آگیا ہے، کل 30 اکتوبر بروز بدھ یکم ربیع الاول جب کہ عید میلاد النبی ﷺ 10 نومبر بروز اتوار مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائےگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں