افغان فورسز کی بارڈر پر فائرنگ پاک فوج کے 6 جوانوں سمیت 11 افراد زخمی
پاک فوج کی جوابی کارروائی میں افغان بارڈر پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچا، آئی ایس پی آر
پاک افغان سرحد پر افغان سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے پاک فوج کے 6 جوانوں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے جوابی کارروائی میں افغان چیک پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان سرحد پر افغان سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے پاک فوج کے 6 جوانوں سمیت 11 شہری زخمی ہوگئے۔ افغان سیکیورٹی فورسز نے صوبہ کنٹر کے ضلع ناری سے ہیوی مشین گنوں سے فائرنگ کی اور افغان فورسز کی جانب سے مارٹر گولوں کا بھی استعمال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افغان فورسز کی فائرنگ سے چترال کے سرحدی علاقے کے گاؤں اروندو میں پاک فوج کے 6 جوان جب کہ خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے، پاک فوج نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں افغان بارڈر پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچا تاہم دونوں ممالک کے فوجی حکام کے درمیان رابطے کے بعد فائرنگ رک گئی۔