اسٹاک ہوم ٹینساعصام اور جین جولین ٹاپ سیڈ قرار
آسٹرین اے ٹی پی ایونٹ میں راڈک اسٹیپنک نے میزبان پلیئر مچل فشر کو زیر کرلیا
اسٹاک ہوم مینز ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈبلز ایونٹ میں پاکستانی اسٹار اعصام الحق اورڈچ پارٹنر جین جولین روجرز کو ٹاپ سیڈ قرار دے دیاگیا۔
دونوں پہلے راؤنڈ میں کولمبیا کے فاراہ مقصود اور جون سباستین کا سامنا کریں گے، سنگلز فرسٹ راؤنڈ میچز میں نیدرلینڈز کے اگور سیجسلنگ نے جرمن پلیئر ٹوبیاس کیمکے کو 6-4 اور6-2 سے قابو کرلیا، اسپینش کھلاڑی پبلو کارینو بسٹا کو حریف اسٹونیا کے جرگن زوپ کے ریٹائرڈ ہوجانے پر دوسرے راؤنڈ میں رسائی مل گئی، میچ روکے جانے پر پہلے سیٹ میں دونوں پلیئرز نے یکساں طور پر 5،5 گیمز جیتے تھے، آسٹرین اے ٹی پی ایونٹ میں جمہوریہ چیک کے راڈک اسٹیپنک نے میزبان پلیئر مچل فشر کو 7-5 اور6-3 سے زیر کرلیا۔
دوسری جانب روس میں شروع ہونے والے کریملن کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز فرسٹ راؤنڈ میں 7 سیڈ پرتگال کے جوآؤ سوسا کو یوکرینی پلیئر سرگئی اسٹاک ہوسکی نے 6-4 اور 6-3 سے ہرادیا، ارجنٹائن کے ہورسیا زیبالوس نے لتھوینیا کے روبرٹ بیرنکس کو 6-1،3-6 اور6-4 سے مات دی، ویمنز سنگلز کے ابتدائی مقابلوںمیں فرانس کی آلیزکورنیٹ نے یوکرینی حریف الینا سویٹولینا پر 7-5 اور 6-3 سے غلبہ حاصل کرلیا، 8 سیڈ روسی اسٹار سویٹلانا کزنٹسووا نے لیسیا ٹسورنیکو کیخلاف 7-5 اور 6-2 سے کامیابی پائی۔
امریکا کی وارویرا لیپچنکو نے روسی پلیئر الیسا کیلی بونووا کو 7-6(8/6) ، 6-4 اور6-4 سے ہرادیا۔ دریں اثنالگسمبرگ میں شروع ہونے والے ہارڈ کورٹ ٹینس ٹورنامنٹ میںجمہوریہ چیک کی لوسیا سفارووا نے چین کی پینگ شوئی پر 7-5 اور 6-4 سے غلبہ پالیا، بیلجیئم کی پلیئر یانیا وکمائر نے برطانوی کھلاڑی ہیتھر واٹسن کو 6-0، 7-5 اور6-2 سے ٹھکانے لگایا، فرانسسکا شیوانے نے سربیئن حریف بوجانا جونواسکی کیخلاف 6-4 اور6-3 سے کامیابی حاصل کی، رومانیہ کی اے کینڈانٹو کو ہموطن مونیکا نیکولیسکو نے7-5 اور 6-3 سے شکست دے دی۔