انٹرنیشنل سب میرین کیبل میں خرابی سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز متاثر

پی ٹی اے بین الااقوامی کمپنیوں کے ساتھ ملکر سب میرین کیبل میں فالٹ ڈھونڈنے کا کام کررہی ہے، ترجمان


ویب ڈیسک October 29, 2019
پی ٹی اے بین الااقوامی کمپنیوں کے ساتھ ملکر سب میرین کیبل میں فالٹ ڈھونڈنے کا کام کررہی ہے، ترجمان ۔ فوٹو : فائل

انٹرنیشنل سب میرین کیبل میں خرابی کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوگئی۔

ترجمان پی ٹی اے خرم علی مہران کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل سب میرین کیبل میں خرابی کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئی ہیں، انٹرنیٹ کی زیر سمندر 2 کیبلز کو نقصان پہنچا ہے جس کے باعث انٹرنیٹ کی اسپیڈ اور کوالٹی متاثر ہوئی ہے، لہذا پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ ملکر سب میرین کیبل میں فالٹ ڈھونڈنے کا کام کررہی ہے اور آئندہ چند گھنٹوں میں کیبلز کی مرمت کے بعد اسپیڈ اور معیار میں بہتری آجائے گی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مینول طریقے سے چیک ان کی وجہ سے پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہوسکتی ہے جس پر پی آئی اے مسافروں سے پروازوں میں تاخیر ہونے کی صورت میں معذرت خواہ ہیں اور جونہی فالٹ کی اصل جگہ اور فالٹ کی نوعیت کا تعین ہوجائے گا تو مرمتی کا کام شروع کردیا جائے گا، امید ہے یہ کام جلد مکمل کرلیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں