رینکنگ فیرر 1 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے
انجرڈاینڈی مرے کی تنزلی،نووک جوکووک نے نمبرون رافیل نڈال سے فاصلہ کم کرلیا
ISLAMABAD:
سربیاکے نووک جوکووک نے شنگھائی ماسٹرز میں اعزاز کا دفاع کرکے عالمی ٹینس رینکنگ میں نمبرون نڈال سے فاصلہ کم کرلیا۔
عصر حاضر کے مایہ ناز پلیئرز کے درمیان اب محض400 ریٹنگ پوائنٹس کا فرق ہے، نڈال 11520 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان جبکہ نمبر ٹو نووک جوکووک 11120 پوائنٹس اپنے نام رکھتے ہیں، اسپین کے ڈیوڈ فیرر ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے، کمر کی سرجری کے سبب کھیل سے وقتی دوری اختیار کرنے والے اینڈی مرے کو تیسری پوزیشن چھوڑ کر چوتھی پر جانا پڑگیا، شنگھائی ماسٹرز کے فائنل میں جوکووک کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونے والے ارجنٹائنی پلیئر جوآن مارٹن ڈیل پوٹرو حسب سابق پانچویں نمبر پر ہیں۔
جمہوریہ چیک کے ٹوماس بریڈیچ چھٹے، سوئس ماسٹر راجرفیڈرر ساتویں پوزیشن پر رہے،فرنچ پلیئر جوئے ولفریڈ سونگا ایک درجے ترقی کے بعد آٹھویں نمبر پر آگئے، سوئٹزرلینڈ کے اسٹینسلس واورنیکا ایک قدم پیچھے ہٹنے کے بعد نویں نمبر پر پہنچے، فرنچ پلیئر رچرڈ گیسکوئٹ بدستور ٹاپ ٹین کے آخری شریک بنے ہوئے ہیں، دوسری جانب ویمنز ٹینس کی نئی رینکنگ میں ابتدائی 10 پوزیشنز میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی، امریکی سپراسٹار سرینا ولیمز کی بادشاہت قائم ہے، بیلاروس کی وکٹوریا آذرنیکا ان کے تعاقب میں ہیں، کھیل سے دوری کے باوجود روسی ساحرہ ماریا شراپووا تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔
پولش پلیئر اگنیسکا ریڈوانسکا نے چوتھی پوزیشن سے ناطہ جوڑے رکھا، چینی پلیئر لینا پانچویں، سارا ایرانی چھٹے، پیٹراکیوٹوا ساتویں، جیلینا جینکووچ آٹھویں، کیرولین ووزینسکی نویں اور لنز ویمنز ٹینس ٹرافی جیتنے والی جرمنی کی اینجلیک کیربر10ویں پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں، اطالوی پلیئر روبریٹا ونسی نے 11 اور امریکی کھلاڑی سلونی اسٹیفنز نے 12ویں پوزیشنز قائم رکھی، ومبلڈن چیمپئن فرانس کی ماریون بارٹولی 13 ویں نمبر پر ہیں، لنز ایونٹ کے فائنل تک رسائی کا صلہ سربیا کی ایناایوانووک کو 2درجے ترقی پر 14ویں پوزیشن کی صورت میں مل گیا۔
ان کی ترقی کا براہ راست نقصان سبائن لیسکی اور ماریا کریلنکو کو ہوا جو ایک، ایک قدم پیچھے ہٹنے کے بعد بالترتیب 15 اور16ویں نمبرز پر جانے پر مجبور ہوگئیں، کارلا سواریز نیوارو 18 اور سمانتھا اسٹوسر 19ویں پوزیشنز پر آگئیں، ان دونوں کو ایک، ایک درجے ترقی ملی، کرسٹن فلپکنز تنزلی کے باوجود ٹاپ 20 میں شامل رہیں، جاپانی پلیئر میساکی ڈوئی ہوم ایونٹ میں ناکامی پر 6درجے تنزلی کے بعد 75 سے81ویں نمبر پر چلی گئیں۔