واٹر بورڈ سمیت بلدیاتی اداروں سے سرکاری گاڑیوں کی تفصیل طلب
غیر متعلقہ افراد سے فی الفور گاڑیاں واپس لیکر رپورٹ ارسال کی جائے،گاڑیاں واپس نہ دینے والوں پر مقدمہ درج کرائیں گے
صوبائی وزیر بلدیات سید او یس مظفر نے محکمہ بلدیات، لوکل کونسلوں اور ترقیاتی اداروں کی گا ڑیوں کے غیر قانونی استعمال کا نو ٹس لیتے ہوئے سندھ کے تمام ایڈمنسٹریٹرز،میونسپل کمشنرز،ترقیاتی اداروں کے ڈائریکٹر جنرلز، منیجنگ ڈائریکٹر ادارہ فراہمی و نکاسی آب کراچی کو ہدا یت کی ہے کہ فوری طو ر پر غیر متعلقہ افسران اور افراد کے زیر استعمال گاڑیاں وا پس لیکر تفصیلی رپورٹ ارسال کی جائے۔
صوبائی وزیر نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں خود نگرانی کریں اور رپورٹ پیش کریں،صوبائی وزیر نے یہ بھی ہدایت کی کہ ایک ہفتے کے اندر جو گاڑی واپس نہیں کر ے گا ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جا ئے، اس سلسلے میں کوتاہی برتنے والے افسرا ن کے خلاف سخت کارروائی کی جا ئے گی۔
انھوں نے کہا کہ اگرگاڑی کسی جرائم وغیر میں زیر استعمال پائی گئی تو ذمے دار خود افسر ہوگا،دریں اثنا صوبائی وزیر بلدیات اور چیئرمین ادارہ فراہمی و نکاسی آب کراچی سید اویس مظفر نے اخبارات میں عید کے موقع پر پانی کی قلت سے متعلق شایع خبر کا سخت نو ٹس لیتے ہوئے، منیجنگ ڈائریکٹر کو ہدا یت کی ہے کہ وہ ذاتی طور پر شہریو ں کو پانی کی فراہمی یقینی بنائیں بصورت دیگر متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی وہ بذات خود عید پر شہر کا دورہ کرکے پا نی کی فرا ہمی سے متعلق لوگوں سے معلوم کریں گے۔