بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن پر یادگاری سکہ جاری

سکے کے ایک رُخ پر اسلامی جمہوریہ پاکستان اور قومی نشان کنندہ ہے

سکے کے ایک رُخ پر اسلامی جمہوریہ پاکستان اور قومی نشان کنندہ ہے (فوٹو: ایکسپریس)

وفاقی حکومت نے سکھوں کے مذہبی پیشوا بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر یادگاری سکہ جاری کردیا۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ یادگاری سکے کے ایک رخ پر اسلامی جمہوریہ پاکستان اور قومی نشان کندہ ہے جب کہ دوسرے رخ پر سکھوں کی مذہبی عبادت گاہ کی تصویر ہے، ساتھ ہی گرو نانک دیو جی 1469-2019 کے الفاظ درج ہیں۔




یہ یادگاری سکہ 50 روپے مالیت کا ہے، یادگاری سکہ سکھ برادری کے عہدے داروں کو پیش کیا گیا۔ سکھ برادری نے سکے کے اجرا پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔



 

Load Next Story