بحیرہ عرب میں طوفان شہریوں کی دلچسپی کا باعث بن گیا

طوفان کے باعث سمندری سطح انتہائی بلند ہے


Staff Reporter October 30, 2019
طوفان کے باعث سمندری سطح انتہائی بلند ہے (فوٹو: فائل)

بحیرہ عرب میں بننے والا طوفان 'کیار' ساحل سمندر پر کراچی کے شہریوں کے لیے دلچسپی کا باعث بن گیا۔

ایک طرف جہاں طوفان سے شہری خوف میں مبتلا ہیں وہاں کراچی کے شہری طوفان کیار کے سمندر پر پڑتے اثرات سے لطف اٹھانے سمندر کا رخ کرلیا، سمندر میں طغیانی اور تیز ہواؤں کے باعث بلند لہریں ساحل تک آپہنچیں۔

چار روز قبل بحیرہ عرب میں بننے والا طوفان کیار شمال مغرب کی جانب سست رفتاری سے آگے بڑھ رہا ہے، طوفان کے باعث سمندری سطح انتہائی بلند ہے جبکہ سمندر میں طغیانی اور تیز ہوائیں بلند لہروں کا سبب بن رہی ہیں، طوفانی اثرات کراچی میں سمندر کنارے دو دریا پر بھی دکھائی دیئے، سمندر کی بپھری لہریں حفاظتی دیوار سے ٹکرانے لگیں اور پانی ساحل تک جا پہنچا، یہ مناظر دیکھنے کراچی کے عوام بڑی تعداد میں ساحل سمندر پہنچ گئی اور مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید کرلیے جبکہ سیلفیاں بنانے سمیت خوشگوار موسم کا لطف اٹھاتے رہے۔



محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کیار کراچی سے 730 کلومیٹر کی دوری پر ہے، آج سے طوفان کی شدت میں قدرے کمی آجائے گی، سائیکلون ابراہیم حیدری، ریڑھی گوٹھ اور سمندر کے قریب کے علاقوں کو متاثر کرسکتا ہے، سمندر پر تیز ہوائیں اور طغیانی بلند لہروں کا سبب بن رہی ہیں، 2007ء کے بعد اس شدت کا یہ دوسرا سائیکلون ہے، آئندہ دو روز تک مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں