احتساب عدالت نے5کرپشن مقدمات میں زرداری کو طلب کر لیا

سابق صدربیرون ملک ہیں،نوٹس کی تعمیل کیلیے مزیدوقت دیاجائے،ایڈیشنل ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نیب کی استدعا


Numainda Express October 15, 2013
وکیل پیش نہ ہونے پرچیئرمین نیب کانوٹس،پراسیکیوٹرزکو عدالتوںمیں پیش ہونے اورعدالتی احکام کی پیروی یقینی بنانے کی ہدایت فوٹو: فائل

احتساب عدالت نے سابق صدرآصف زرداری کے خلاف نیب ریفرنسزکی سماعت کے موقع پرنیب کے پراسیکیوٹرجنرل کی عدم پیشی کے باعث سماعت 29اکتوبر تک ملتوی کردی۔

اسلام آبادکی احتساب عدالت کے جج محمدبشیر نے سابق صدرکے زیرالتوا ریفرنس کھولنے کے لیے نیب اورسابق صدرکونوٹس جاری کیے تھے۔ احتساب عدالت میں گزشتہ روزسماعت کے موقع پرنیب کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہیں ہوا۔ الیکٹرونک میڈیاپر خبرآنے پرچیئرمین نیب چوہدری قمرزمان نے اس کانوٹس لیا۔



وقفے کے بعدایڈیشنل ڈپٹی پراسیکیوٹرنیب چوہدری ریاض عدالت میں پیش ہوئے اوربتایا کہ ان ریفرنسزکے ملزم سابق صدرکے بیرون ملک ہونے کے باعث نوٹس کی تعمیل نہیں ہوسکی لہٰذا مزیدوقت دیاجائے۔ عدالت نے مزیدسماعت 29اکتوبرتک ملتوی کردی۔

نیب ترجمان کے مطابق چیئرمین نیب نے پراسیکیوٹرجنرل نیب کوہدایت کی ہے کہ وہ مقدمات کی سماعت کے موقع پرعدالتوں میں پیش ہوں اور عدالتی احکام کی پیروی کویقینی بنائیں۔ عدالت کونیب کی جانب سے صدرکے استثنیٰ کے اسٹیٹس کے بارے میں بھی آگاہ نہیں کیا گیا۔ اے ایف پی نے حکام کے حوالے سے بتایاکہ عدالت نے سابق صدرزرداری کیخلاف 90 کی دہائی کے 5کرپشن مقدمات میں 29اکتوبر کوعدالت میں پیش ہونے کاحکم دیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں