پاکستانی وفاقی صوبائی حکومتیں بجلی کے بلوں کی بڑی نادہند ہیں ایشیائی بینک

ملک میں بجلی کی طلب اور رسد میں فرق 40 فیصد تک پہنچ جاتا ہے جس سے ترقی کی رفتار متاثر ہو رہی ہے۔


این این آئی October 15, 2013
پاکستان کو بجلی کے پرانے نظام کو تبدیل اور بہتر کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے،فوٹو: فائل

ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں بجلی کے بلوں کی سب سے بڑی نادہندہ ہیں۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بجلی کی پیداواری لاگت بہت زیادہ ہے اگر تمام بلز ادا ہو جائیں تب بھی پیداواری لاگت پوری نہیں ہوسکتی۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بجلی کے بلوں کی سب سے بڑی نادہندہ ہیں آمدنی قلیل ہونے کے باعث سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی، بجلی کی کمپنیوں کو مکمل ادائیگی نہیں کر پاتی۔

ملک میں بجلی کی طلب اور رسد میں فرق 40 فیصد تک پہنچ جاتا ہے جس سے ترقی کی رفتار متاثر ہو رہی ہے۔ پاکستان کو بجلی کے پرانے نظام کو تبدیل اور بہتر کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے جس سے ترسیلی نقصانات کا مسئلہ حل نہیں ہو پا رہا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں