اثاثے جمع نہ کرانے والے ارکان کی نااہلی عیدنے ٹال دی

اثاثے جمع نہ کرانے والوں میں فتاب شیخ،خرم دستگیر، اسدعمر، سرورخان سمیت قومی اسمبلی کے18ارکان شامل ہیں۔


Numainda Express October 15, 2013
وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے پیرکو اثاثوں کی تفصیلات جمع کرادی ہیں۔۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن میں اثاثے جمع نہ کرانے والے70ارکان پارلیمان کی رکنیت معطل کرنے سے متعلق آج(منگل کو) نوٹیفکیشن سرکاری تعطیل کے باعث جاری نہیں ہوسکے گا۔

یہ نوٹیفکیشن اب جمعہ18 اکتوبرکوجاری ہونے کاامکان ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق آئندہ جمعے کوکمیشن کااجلاس نہ ہوسکا تویہ معاملہ21اکتوبرتک چلاجائے گا، اثاثے جمع نہ کرانے والوں میں حکومت کے وزیربرائے پارلیمانی امورآفتاب شیخ، وزیرمملکت برائے تجارت خرم دستگیر، تحریک انصاف کے رہنما اسدعمر، سرورخان سمیت قومی اسمبلی کے18ارکان شامل ہیں۔

سینیٹ کے5ممبران میں سابق وزیرداخلہ رحمن ملک، سیدفیصل رضاعابدی، سیدمصطفیٰ کمال، اسلام الدین شیخ اوراعظم خان ہوتی شامل ہیں۔ عید کے بعدممکنہ سیشن سے پہلے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کراسکے تو وہ ایوان کے اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ الیکشن کمیشن کوکل1099ممبران نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی ہیں۔ کل 1174نشستوں میں سے5نشستیں خالی ہیں ۔

جبکہ اب تک اثاثے جمع کرانے والوںمیں چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ممبران بھی شامل ہیں۔ ان میں پنجاب اسمبلی کے9، سندھ کے11، کے پی کے22 اور بلوچستان اسمبلی کے 6ممبران شامل ہیں۔ کے پی کے وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے پیرکو اثاثوں کی تفصیلات جمع کرادی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں