کینگروز کی نظریں پاکستانی ٹاپ پوزیشن پر ٹک گئیں
سری لنکا اور گرین شرٹس پر کلین سوئپ سے نمبر ون ٹیم بننے کا منصوبہ ظاہر
کینگروز کی نظریں پاکستانی ٹاپ ٹی 20 پوزیشن پر ٹک گئیں اور سری لنکا اور گرین شرٹس پر کلین سوئپ سے نمبر ون ٹیم بننے کا منصوبہ ظاہرکردیا۔
آسٹریلیا کے پاس ٹوئنٹی 20 رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے کا نادر موقع موجود ہے،البتہ اس کے لیے اسے سری لنکا سے جاری سیریز اور پھر پاکستان سے شیڈول تینوں میچز میں بھی کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔
رواں برس کینگروز نے بھارت میں ٹی 20 سیریز جیتی جبکہ اتوار کوسری لنکا کیخلاف پہلے میچ میں بڑی فتح حاصل کی، اس وقت وہ رینکنگ میں چوتھی پوزیشن پر موجود تاہم تیسرے نمبر کی جنوبی افریقی ٹیم کے برابر ہی 262 ریٹنگ پوائنٹس ہیں،دونوں میں صرف اعشاریائی پوائنٹس کا فرق ہے۔ سری لنکا سے دوسرا میچ بدھ کو برسبین میں ہوگا۔
اگر کینگروز آئی لینڈرز اور پھر گرین شرٹس پر کلین سوئپ کرتے اور نیوزی لینڈ انگلینڈ سے ہوم سیریز میں ایک میچ جیت جائے تو وہ نمبر ون پوزیشن اپنے نام کرسکتے ہیں۔ ویسے بھی یہ فارمیٹ ناقابل پیشگوئی اوراس میں ورلڈ نمبر ون پاکستان کو سری لنکا کی ایک بی ٹیم اس کے ہوم گراؤنڈز پر وائٹ واش کرچکی ہے۔
آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے کہاکہ ہمارا مقصد کھیل کے اس فارمیٹ میں بھی نمبر ون پوزیشن حاصل کرنا ہے، اگرچہ ہم ہمیشہ اس تگ و دو میں رہتے مگر اب ہمارے ذہن میں ایک واضح تاریخ موجود ہے، ہم اگلے برس اپنے ملک میں شیڈول ورلڈ کپ تک آسٹریلیا کو اس طرز میں دنیا کی سب سے بہترین ٹیم بنانا چاہتے ہیں، اس دوران ہمیں مجموعی طور پر 20 میچز کھیلنے کو ملیں گے اور ہم اس میں مستقل مزاجی سے پرفارم کرنے کے خواہشمند ہیں۔