چیف سیکریٹری پنجاب جاوید اسلم تبدیل سیکریٹری ٹو پرائم منسٹر لگا دیا گیا
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جاوید اسلم کی نئی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
انتہائی اچھی شہرت کے حامل گریڈ 22 کے اعلیٰ افسر چیف سیکریٹری پنجاب جاوید اسلم کو سیکریٹری ٹو وزیر اعظم تعینات کر دیا گیا۔
پیر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان کی نئی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔اس سے قبل پیر کی صبح وزیر اعظم نواز شریف لاہور سے اسلام آباد آئے تو چیف سیکریٹری پنجاب جاوید اسلم کو اپنے ہمراہ اسلام آباد لے آئے، راستے میں دوران سفر وزیر اعظم نے اپنے نئے سیکریٹری کو حکومتی معاملات کار کے حوالے سے اپنی ترجیحات سے آگاہ کیاوزیر اعظم کے سابق سیکرٹری ناصر محمود کھوسہ کو 14 ستمبر کو اپنی مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائر ہونا تھا مگر مثالی سروس ریکارڈ رکھنے کے باعث انھیں ریٹائرمنٹ سے قبل 25 اگست کو حکومت پاکستان کی جانب سے ورلڈ بینک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا ۔