پاکستان کی IMF سے مالیاتی سسٹم پر عائد پابندیاں نرم کرنیکی درخواست

مذاکرات میں حکومت کی نمائندگی مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کررہے تھے۔


Shahbaz Rana October 30, 2019
مذاکرات میں حکومت کی نمائندگی مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کررہے تھے۔ (فوٹو: فائل)

پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) سے درخواست کی ہے کہ ملک کے مالیاتی نظام کو ہموار انداز سے چلانے اور غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی کے اثر کا تدارک کرنے کیلیے دولت کی مقامی ذرائع سے فراہمی پر عائد پابندیاں نرم کی جائیں۔

پاکستان کی جانب سے درخواست آئی ایم ایف کے وفد اور حکومتی ٹیم کے مابین گزشتہ روز ( منگل کو) ہونے والے مذاکرات کے دوران کی گئی۔

مذاکرات میں حکومت کی نمائندگی مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کررہے تھے جبکہ گورنر اسٹیٹ بینک رضاباقر، سیکریٹری خزانہ نویدکامران بلوچ، چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی اور خصوصی سیکریٹری فنانس عمرحمیدخان بھی موجود تھے۔ آئی ایم ایف کی ٹیم کی سربراہی ارنیستو رمیریز ریگو کررہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔