کنٹونمنٹس الیکشنحکومتی کمیٹی نے رپورٹ دی نہ آرڈیننس جاری ہوسکا

12رکنی کمیٹی نےایک ماہ میں کسی قسم کی پیشرفت رپورٹ وزیراعظم کو ارسال نہیںکی جس کے باعث آرڈیننس کااجرا ممکن نہیں ہوسکا

12رکنی کمیٹی نےایک ماہ میں کسی قسم کی پیشرفت رپورٹ وزیراعظم کو ارسال نہیںکی جس کے باعث آرڈیننس کااجرا ممکن نہیں ہوسکا. فوٹو فائل

ملک بھر کے 43 کنٹونمنٹ ایریازمیں بلدیاتی انتخابات میں تاخیرحکومت کی جانب سے بنائی گئی۔

12رکنی کمیٹی نے ایک ماہ میں کسی قسم کی پیشرفت رپورٹ وزیراعظم کو ارسال نہیں کی جس کے باعث آرڈیننس کااجرا ممکن نہیں ہو سکاہے جبکہ سپریم کورٹ نے تاخیرپرسیکریٹری دفاع کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردیے ہیں۔ سیکریٹری دفاع کے بیان کے بعدمعاملہ حکومت اورسپریم کورٹ کے درمیان آجائے گا۔


سیکریٹری دفاع اورکنٹونمنٹ حکام نے 10ستمبرکے الیکشن کمیشن کے اعلیٰ سطح اجلاس میں الیکشن کمیشن حکام کو بتادیاتھاکہ آرڈیننس تیارہو چکاہے، صدرایک دو روزمیں دستخط کردیں گے اورہم نے انتخابات کے لیے انتظامات مکمل کرلیے جس پرالیکشن کمیشن ملک بھرکے کنٹونمنٹ ایریازمیں انتخابات نومبرکے پہلے ہفتے میں کرانے کافیصلہ کیاتھاتاہم دو روزبعدکنٹونمنٹ حکام کی جانب سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیاکہ ارڈیننس کااجرانہیں ہو سکا۔

 

Recommended Stories

Load Next Story