کراچی میں فائرنگ سے خاتون سمیت 5 افرادہلاک

لیاری میں بھانجے کے ہاتھوں ماموں قتل،سائٹ،اورنگی،کورنگی ، ایف بی ایریامیں بھی فائرنگ۔


Staff Reporter September 01, 2012
لیاری میں بھانجے کے ہاتھوں ماموں قتل،سائٹ،اورنگی،کورنگی ، ایف بی ایریامیں بھی فائرنگ۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے خاتون سمیت 5 افرادہلاک،8 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس اوررینجرزکی جانب سے اسنیپ چیکنگ اورٹارگٹڈآپریشن کے باوجود شہر میں قتل و غارت گری کا بازار بدستورگرم ہے۔

جمعے کو سعید آباد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن گلشن مزدور پٹرول پمپ والی گلی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے 30 سالہ عینی زوجہ طارق بلوچ کو ہلاک کردیا،ایس ایچ او سعید آباد چوہدری ارشاد نے بتایاکہ مقتولہ لیاری کے علاقے دریاآباد گلی نمبر 10کی رہائشی ہے،ناظم آبادکے علاقے سات نمبرمسجدقباکے قریب رکشے میں سوار28 سالہ وزیرمحمد کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے رکشا رکوا کرفائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

پولیس قتل کی واردات کوذاتی دشمنی کا تنازع قراردے رہی ہے، سائٹ بی سیکشن تھانے کے علاقے ہارون آباد اور غنی چورنگی کے درمیان سڑک پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے 50 سالہ زین العابدین کو سر پر گولی مار کر ہلاک کر دیا،شہر میں جاری قتل و غارت کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہریوں نے رینجرز اور پولیس کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکومتی شخصیات سے اپیل کی ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

پی آئی بی کالونی کے علاقے پرانی سبزی منڈی منو گوٹھ بلوچ پاڑہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 22 سالہ کاشف ،اورنگی ٹاؤن کے علاقے عزیزنگرمیں رہائش پذیر25 سالہ جان عالم،کورنگی کراسنگ بھٹائی آبادسیکٹرD میں نامعلوم سمت سے آنیوالی گولی سرپرلگنے سے 16سالہ ہمایوں زخمی ہوگیا،نیپئر کے علاقے گھاس منڈی کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 30 سالہ فرید زخمی ہوا،لیاری میں بھانجے نے ماموں کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔

ذرائع کے مطابق بغدادی تھانے کی حدود علی محمد محلے کے رہائشی ذوہیب نامی شخص نے گھر میں جھگڑے کے دوران اپنے ماموں42 سالہ دلشاد دہانی کو سر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا اور ملزم فرار ہو گیا،مقتول دلشاد دہانی بلوچستان کے ایک اخبار کا گوادر میں بیورو چیف ،4 بچوں کا باپ اورگوادر پریس کلب کا جوائنٹ سیکریٹری تھا۔منگھو پیر کے علاقے ناردرن بائی پاس ہمدرد یونیورسٹی کے قریب جھاڑیوں سے ایک شخص کی لاش ملی۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 18 سالہ محمود ولد عبد الغفور کے نام سے کی گئی مقتول سرجانی ٹاؤن سیکٹر 7/D کا رہائشی اور جماعت اسلامی کاکارکن تھا،مقتول کو نامعلوم ملزمان نے جمعے کی الصبح اغواکرکے تشددکانشانہ بنانے کے بعد سر پر وزنی چیز مار کر ہلاک کیا تھا،نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر 35 سالہ اختر کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا ،فیڈرل بی ایریا بلاک 15 سینٹرم شاپنگ سینٹر کے قریب ریاض آٹوز پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 35 سالہ شہزاد ، 40 سالہ علی جان اور 30 سالہ لیاقت زخمی ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں