بجلی چوری کمالیہ میں فیکٹری سے منی گرڈ اسٹیشن پکڑا گیا

اربوں کی بجلی چوری کا انکشاف،200کے وی کا ٹرانسفارمر ڈائریکٹ لائن سے لگا رکھا تھا.


محمد امجد رانا October 15, 2013
اربوں کی بجلی چوری کا انکشاف،200کے وی کا ٹرانسفارمر ڈائریکٹ لائن سے لگا رکھا تھا. فوٹو: فائل

ایکسین واپڈا محمد افضل کاٹھیہ کی سر بر اہی میں ایس ڈی او، رولر محمد طارق حنیف ایس ڈی او سٹی راؤ عا بد بشیر کا ٹاسک فورس کے ہمراہ الفتح گر وپ کے غیر قا نو نی منی گرڈ اسٹیشن پر چھا پہ گز شتہ آٹھ سال میں ایک ارب سے زائدکی بجلی کرلی گئی۔

ٹیم نے غیر قانونی 11kVA کا ٹرانسفرامر سمیت دیگر بر قی آلا ت قبضہ میں لے لیے ملزم میاں سرور ٹیم کو دیکھ کر مو قع سے فرار ہو گیا۔ واپڈا کی ٹیم کئی روز تک بجلی چوری پکڑنے کے حوالہ سے ریکی کرتی رہی لیکن میٹرباہر نصب ہو نے کی وجہ سے انہیں اندر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی جب اچا نک گیٹ کھولا گیا تو ٹیم اندر داخل ہو گئی اور انھوں نے 11kvسے ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کر تے ہو ئے پکڑلیا بعد ازاں کئی کمر وں کے درمیان ایک چھپے ہو ئے کمر ے کا انکشاف ہوا جسے چاروں اطراف سے بند کیا گیا تھاکمر ے کے اندر 200kvaکا ٹرانسفرامر نصب کیاگیا تھا ۔



ایکسین فیسکو کمالیہ محمد افضل کا ٹھیہ نے میڈیا کو بتا یا کہ آلا ت کے نصب کیے جا نے سے اندازہ ہو تا ہے کہ ملزم گز شتہ تقریباً آٹھ سال سے بجلی چوری کر رہا ہے جو کہ ما ہا نہ کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے، انھوں نے مزید کہا کہ اس دوران مختلف حوالو ں سے پر یشر ڈالتے ہو ئے دھمکیاں دی گئی لیکن ہم اپنا کا م جاری رکھے ہو ئے ہیں اور تما م قا نو نی تقا ضے پورے کیے جا ئیں گے کیو نکہ بجلی چور کسی رعایت کے مستحق نہیں واپڈا ایکسین کی تحر یر ی درخواست پر تھانہ صدر پولیس کمالیہ نے ملزم صنعت کار میا ں محمد سرور کے خلاف مقد مہ درج کر کے برقی آلا ت قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں