امریکا سے کولیشن فنڈ کے32کروڑ20لاکھ ڈالر جلد مل جائینگے اسحٰق ڈار
عالمی بینک نے داسوہائیڈروپاورپراجیکٹ کیلیے 70 کروڑ ڈالردینے کاوعدہ کیاہے،وزیرخزانہ
وفاقی وزیرخزانہ اسحق ڈارنے کہا ہے کہ امریکا سے کولیشن سپورٹ فنڈ کے 32 کروڑ 20 لاکھ ڈالر جلد مل جائیں گے۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کی اقتصادی صورتحال کوسراہتے ہوئے موجودہ حکومت کی پالیسیوں پراپنے اعتماد کا اظہارکیاہے۔ حالیہ حکومتی اقدامات سے بین الاقوامی اداروں وسرمایہ کاروں کے حکومت پر اعتماد میں اضافہ ہوا، عالمی بینک نے 2200 میگاواٹ کے داسوپن بجلی گھرکی تعمیرکے لئے 700 ملین ڈالردینے کایقین دلایا ہے۔
عالمی بینک پاکستان کے لئے بین الاقوامی ترقیاتی امداد کے 16 ویںپروگرام کے تحت مالی مددکوایک ارب ڈالرتک بڑھائے گا۔ وہ یہاں عالمی بینک کے عہدیداروں اور دیگرعالمی اداروں کی اہم شخصیات سے ملاقاتوں کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے ۔
انھوں نے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف کی 23 اکتوبرکوامریکی صدرسے ہونیوالی ملاقات میں ان سے خاص طورپردوطرفہ تجارت کوبڑھانے پربات چیت کی جائے گی۔ انھوں نے بتایاکہ انٹرنیشنل اوورسیزپرائیویٹ انویسٹمنٹ کارپوریشن نے پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کوڈیڑھ ارب ڈالرتک بڑھانے کاوعدہ کیاہے ۔
وزیرخزانہ نے کہاکہ امریکا سے کولیشن سپورٹ فنڈ کے 1.2 ارب ڈالرمیں سے 32 کروڑ 20 لاکھ ڈالرجلدمل جائیں گے ۔ اے پی پی کے مطابق وزیرخزانہ اسحق ڈاراوراسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنریاسین انورنے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹرمسزلاگراڈ سے نجی ملاقات کی جوپاکستان کی اہمیت کااعتراف ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے پیر کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اسحق ڈارنے پاکستان کے لیے ای ایف ایف پروگرام کی منظوری کے سلسلے میںایم ڈی اوران کی ٹیم کے تعاون کاشکریہ اداکرتے ہوئے حکومت کی جانب سے کی جانے والی اہم جرأت مندانہ اورمضبوط ساختی اصلاحات سے آگاہ کیاجن سے ملک پائیدارمعاشی استحکام کی راہ پرگامزن ہوسکتاہے۔