کراچی پولیس و رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن8مبینہ ٹارگٹ کلرز سمیت126گرفتار

قطراسپتال کے سینئرمیڈیکل افسرڈاکٹرعرفان قریشی کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر شکیل عرف ہڈی بھی شامل


Staff Reporter October 15, 2013
ملزمان سے 2ٹرک،ایک رولر،ہائی روف،19موٹرسائیکلیں،2چنگ چی،سمزاورمنشیات برآمد،فوٹو :ایکسپریس ۔فائل

ISLAMABAD: پولیس اوررینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن اورچھاپہ مارکارروائیوں میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوںمیں ملوث 8مبینہ ٹارگٹ کلرزسمیت 126ملزمان کو گرفتار کرکے دستی بم اوراسلحہ برآمدکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے قطراسپتال کے سینئرمیڈیکل افسرڈاکٹر عرفان قریشی کے قتل میںملوث ٹارگٹ کلرسمیت 3ٹارگٹ کلرزکو گرفتارکرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ عرفان بلوچ نے گزشتہ روزمنگھو پیرتھانے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ اورنگی پولیس نے ٹارگٹ کلرشکیل عرف ہڈی کوگرفتار کرکے نائن ایم ایم پستول اورگولیاں برآمدکرلیں۔ گرفتارٹارگٹ کلرز گزشتہ دنوں اورنگی ٹاؤن میں قتل کیے جانے والے قطراسپتال کے سینئرمیڈیکل افسرعرفان قریشی کے قتل میں براہ راست ملوث ہیں۔

7سے زائد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ٹارگٹ کلر زاہد حسین جعفری کوسرجانی ٹاؤن سے گرفتارکرکے اسلحہ برآمدکرلیا جبکہ ایک ٹارگٹ کلر عبدالکلام کو گرفتارکرکے پستول اورگولیاں برآمد کرلیں۔ اس کاتعلق لیاری گینگ وارکے راجوگروپ سے ہے اور2 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔ منگھوپیرپولیس نے ناردرن بائی پاس کے قریب 2مختلف کارروائیوںمیں محمد ایوب، نواز عرف نیازجتوئی، خمیسو ولد علی محمد، ہدایت اﷲ بروہی، محمداکبر بروہی اورمحسن کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے2کلاشنکوف، ایک ریپیٹراور پستول، ایک چھیناہوا ہینوٹرک، ایک رولر، مزدا 3500 ٹرک، ایک ہائی روف اور 14موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔



بغدادی تھانے کی حدودمیں کھڈامارکیٹ سے 5مبینہ ٹارگٹ کلرزمختیار، جہانگیر، رجب، سروراور اکبرکو گرفتارکر کے 3دستی بم، ایس ایم جی، 3نائن ایم ایم پستول اورمنشیات برآمدکرنے کادعویٰ کیاگیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلرزمتعدد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہیں اورگرفتارٹارگٹ کلرزمختیار، جہانگیر، رجب سجاد کھتری گروپ اورگرفتار سروراور اکبرکا تعلق ملانثار گروپ سے ہے۔ ایئرپورٹ پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعدایک ملزم کوگرفتار کرکے ٹی ٹی پستول اورراؤنڈ برآمد کرلیے جبکہ گرفتارملزم کاایک ساتھی موقع پرسے فرارہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ایسٹ زون پولیس نے چھاپہ مارکارروائیوں میں 39جرائم پیشہ عناصرکو گرفتارکرکے 4پستول، ایک ماؤزراور منشیات برآمد کرلی۔

ڈی آئی جی ایسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں 3اشتہاری اور 15مفرور ملزمان شامل ہیں۔ ویسٹ زون پولیس نے چھاپہ مارکارروائیوں میں 57جرائم پیشہ عناصرکو گرفتار کرکے ایک ماؤزر، 12پستول، 2چنگ چی رکشا، 5موٹرسائیکلیں، 5قومی شناختی کارڈاور مختلف سمزبرآمد کرلیں۔ ڈی آئی جی ویسٹ نے بتایاکہ گرفتار ملزمان میں 29 مفرور اوراشتہاری ملزمان بھی شامل ہیں۔ رینجرزنے محمد الیاس گوٹھ، جعفرطیار سوسائٹی، مسلم آباد کالونی، لانڈھی، نارتھ ناظم آباد، احسن آباد، گڈاپ، گلستان جوہر منظور کالونی، مچھر کالونی، ایم اے جناح روڈمیں ٹارگٹڈآپریشن اور اسنیپ چیکنگ کے دوران 14جرائم پیشہ عناصرکو حراست میں لے کر اسلحہ برآمدکر لیا۔ ترجمان سندھ رینجرزکے مطابق گرفتارملزمان سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں