آزادی مارچ کے باعث اسلام آباد کے تمام نجی اسکولز میں کل چھٹی کا اعلان

حالات دیکھ کر ہی فیصلہ کریں گے کہ اسکولز کب سے کھولیں، صدر پرائیویٹ اسکولز


ویب ڈیسک October 30, 2019
حالات دیکھ کر ہی فیصلہ کریں گے کہ اسکولز کب سے کھولیں، صدر پرائیویٹ اسکولز۔ فوٹو : فائل

وفاقی دارالحکومت کے تمام نجی اسکولز میں آزادی مارچ کے باعث کل چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

سیکرٹری پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن عبدالوحید خان کا کہنا ہے کہ دھرنے کے باعث بچوں کی حفاظت کے لیے اسکول میں چھٹی کا فیصلہ کیا گیا، دھرنے کے پیش نظر شہر کے تمام پرائیویٹ اسکولز کل بند رہیں گے۔

صدر پرائیویٹ اسکولز زعفران الہی نے کہا کہ بچوں کی سیکورٹی بنیادی ذمہ داری اور سب سے ضروری ہے، حالات دیکھ کر ہی فیصلہ کریں گے کہ اسکولز کب سے کھولیں جب کہ وفاقی دارالحکومت میں اسکولز کھولنے کا فیصلہ کل شام کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں