بھارتی ریاست منی پور نے علیحدگی کا اعلان کردیا
مودی کے بھارت میں ہمارے لئے کوئی جگہ نہیں، ہماری ریاست کو تسلیم کیا جائے، وزیراعلٰی ریاست منی پور کونسل
لندن میں مہاراجہ آف منی پور کے نمائندوں نے بھارت سے آزادی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مودی کے بھارت میں ہمارے لئے کوئی جگہ نہیں لہذا ہماری ریاست کو تسلیم کیا جائے۔
لندن میں پریس کانفرنس کے دوران مہاراجہ آف منی پور کے نمائندوں نے نہ صرف بھارت سے آزادی کا اعلان کیا بلکہ منی پور ریاست کی جلا وطن حکومت کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مہاراجہ آف منی پور لیشمبا ساناباؤجا ہی ہماری نئی اور آزاد ریاست کے حکمران ہوں گے جب کہ مہاراجہ کا محل ہمارا ہیڈ آفس ہوگا۔
خیال رہے بھارتی ریاست منی پور نے ایک علیحدہ ریاست کے طور پر برطانیہ سے آزادی حاصل کی تھی مگر 1949 میں بھارت نے اس پر غاصباہ قبضہ کرلیا تھا جس کے بعد سے وہاں علیحدگی کی تحریک چل رہی ہے۔
خودساختہ ریاست منی پور کونسل کے وزیرخارجہ نارنگبام سمرجیت نے کہا کہ ہماری جلاوطن حکومت اقوام متحدہ میں اپنی پہچان اور ممبر بننے کے لیے بھرپور کوشش کرے گی اور اس حوالے سے ہم دیگر قوموں سے بھی بات کریں گے اور ہمیں امید ہے کہ بہت سی ریاستیں ہماری آزادی تسلیم کرلے گی جب کہ انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے ان کی جلا وطن حکومت کو تسلیم کرنے کی بھی اپیل کی۔
وزیراعلی ریاست منی پور کونسل یامبین بائرن کا کہنا تھا کہ نریندرمودی کے بھارت میں ہمارے لئے کوئی جگہ نہیں، مودی کے شدت پسندانہ خیالات کی وجہ سے ان کے ساتھ رہنا ناممکن ہے لہذا ہماری ریاست کو تسلیم کیا جائے جب کہ ہم ملکہ برطانیہ کو قراردار بھی پیش کریں گے۔