کارکنان وعوام کی محبت میری زندگی کاسرمایہ ہےالطاف حسین
22سال سے جلاوطنی کاکرب جھیل رہاہوں،شعبہ خواتین کی مرکزی کمیٹی سے گفتگو۔
ISLAMABAD:
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے مجھے اپنے سچے اورمخلص کارکنوں، ماؤں، بہنوں، بزرگوں اوربچوں کاجوبے پناہ پیارحاصل ہے وہ ملک کے کسی سیاسی رہنماکوحاصل نہیں،کارکنان و عوام کی یہ محبت وعقیدت ہی میری زندگی کاسرمایہ ہے۔
انھوں نے یہ بات شعبہ خواتین کی مرکزی کمیٹی کی ارکان سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ الطاف حسین نے خواتین کارکنوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کی جدوجہدمیں خواتین کارکنوںنے جومثالی کرداراداکیاہے وہ ناقابل فراموش ہے،خاص طورپرریاستی آپریشن کے دوران ایم کیوایم کی خواتین کارکنوں، ماؤں بہنوں نے جس طرح میدان عمل میں آکرتمام ترریاستی جبروتشددکے باوجود تحریک کوسنبھالااور جو قربانیاں دیں وہ ایم کیوایم کی تاریخ کا حصہ بن گئی ہیں جس پر تمام خواتین کارکنوں، ماؤں بہنوں کوجتنا سلام تحسین پیش کیاجائے کم ہے ۔
الطاف حسین نے کہاکہ مجھے اپنے ان جانثار، سچے ، مخلص اوروفاشعارساتھیوںپرنازہے جنھوںنے تحریک کے مشن ومقصدکی خاطراپنی جانوں کانذرانہ پیش کیا،قید وبندکی صعوبتیں جھیلیں،دربدری، گھروں سے بیدخلی،جلاوطنی اورطرح طرح کے مصائب ومشکلات کا سامناکیامگرتحریک کاساتھ نہیں چھوڑا،میرابڑا بھائی اوربھتیجا بھی اس راہ حق میں شہیدہوگئے لیکن میں نے باطل قوتوں کے آگے ہتھیارنہیں ڈالے ،میں بکانہیں، جھکانہیں ۔انھوںنے کہاکہ کوئی اپنے گھروالوں سے چندروزبھی دورنہیں رہ سکتا لیکن میںآج 22سال سے اپنے وطن، اپنے شہر،اپنے ساتھیوںسے دورجلاوطنی کاکرب جھیل رہاہوں مگرمیرے حوصلے آج بھی بلندہیں۔