ذاتی معالج کی موجودگی میں میڈیکل بورڈ کا نوازشریف کے دانتوں کا معائنہ

نواز شریف کے مسوڑھوں سے خون کے رساؤ کو روکنے کے لیے گم پیسٹنگ بھی کی گئی، اسپتال ذرائع

نواز شریف کے مسوڑھوں سے خون کے رساؤ کو روکنے کے لیے گم پیسٹنگ بھی کی گئی، اسپتال ذرائع۔ فوٹو: فائل

میڈیکل بورڈ نے ذاتی معالج کی موجودگی میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے دانتوں کا معائنہ کیا۔


نوازشریف کے میڈیکل بورڈ نے ڈاکٹرعدنان کی موجودگی میں شعبہ ڈینٹل میں نوازشریف کا چیک اپ کیا، نوازشریف شعبہ ڈینٹل میں اپنے قدموں پر چل کرگئے، نواز شریف نے نیلے رنگ کی شلوار قمیض پہن رکھی تھی اور وہ کمزور لگ رہے تھے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق نوازشریف کی الیکٹرک شیور سے شیو بھی کی گئی، نوازشریف کے مسوڑھوں کا بغور جائزہ لیا گیا اور ممکنہ پلیٹلیٹس کی کمی کے باعث مسوڑھوں سے خون کے رساؤ کو روکنے کے لیے گم پیسٹنگ بھی کی گئی۔
Load Next Story