لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کی وجہ سے اسکی حالت غیر ہوگئی،ڈاکٹرز،فوٹو:فائل
لاہور میں ایک اور لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے،جہاں نامعلوم افراد 15 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کےبعد پھینک کر فرار ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں پندرہ سال لڑکی کے ساتھ نامعلوم افراد نے مبینہ زیادتی کی اور اسے جوہرٹاؤن ایکسپوسینٹر کےقریب پھینک کر فرار ہوگئے۔لڑکی کو دیکھ کر وہاں پر موجود افراد نے ریسکیو 1122 کو اطلاع دی جس کے بعد لڑکی کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے ۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ لڑکی کو ممکنہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کی وجہ سے اس کی حالت غیر ہوگئی ہے ،اور لڑکی بےہوشی کی حالت میں ہے۔ڈاکٹرز نے لڑکی کی شناخت سے متعلق کہا کہ لڑکی کے ہوش میں آنے کے بعد اس کی شناخت سے متعلق میڈیا کو آگاہ کریں گے۔جبکہ پولیس کا بھی کہنا ہے کہ لڑکی کو نامعلوم افراد کی جانب سے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے،اور بے ہوشی کی وجہ سے اس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے،تاہم پولیس اہلکاروں نے بعد میں اس جگہ کا معائنہ کیا اور وہاں پر موجود لوگوں کے بیانات لینے کی کوشش کی، لیکن لڑکی کی شناخت کے حوالے سے کوئی بھی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔