کوئٹہ بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پر دستی بم حملہ 2 اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی

بی سی کا قافلہ ہزار گنجی کے علاقے سے گزر رہا تھا کہ اچانک نامعلوم موٹر سوئیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر دستی بم پھینکا


ویب ڈیسک October 15, 2013
واقعے کے بعد پولیس اور ایف سی کی نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ فوٹو: فائل

ہزار گنجی کے علاقے میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پر شدت پسندوں کے دستی بم حملے میں کانسٹیبلری کے 2 اہلکاروں اور 4 بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کانسٹیبلری کا قافلہ مستونگ روڈ پر ہزار گنجی کے علاقے سے گزر رہا تھا کہ اچانک نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر دستی بم حملہ پھینکا جس کے نتیجے میں کانسٹیبلری کے 2 اہلکاروں اور 4 بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد پولیس اور ایف سی کی نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا جبکہ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔