سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ منائی گئی

متحدہ عرب امارات، کویت، عراق، اومان،مصر، بحرین، فلسطین اور انڈونیشیا بھی مذہبی جوش وخروش سے عید الاضحیٰ منائی گئی۔


ویب ڈیسک October 15, 2013
فرزندان اسلام عید کے موقع پر ایک دوسرے سے گلے مل رہے ہیں۔ فوٹو فائل

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک، امریکا، برطانیہ اور یورپ میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے اور عقیدت و احترام منائی گئی۔

سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نمازعید کے اجتماعات ہوئے، جن میں دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں مسلمانوں نے شرکت کی اور عید کی نماز ادا کی، اس موقع پر علمائے کرام نے حجاج کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد دی، اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات، کویت، عراق، اومان، مصر، بحرین ، فلسطین اور انڈونیشیا کے مسلمان بھی مذہبی جوش و خروش سے عید الاضحیٰ منارہے ہیں۔

دوسری جانب امریکا، کینیڈا اور پورپ میں اس سال بھی دو عیدیں منائی جارہی ہیں، تاہم پاکستان، بنگلہ دیش، بھارت اور دیگر مسلم ممالک میں کل سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے عید الاضحیٰ منائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔