بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن کی مسلسل خلاف ورزی ایک خاتون سمیت 3 افراد زخمی

بھارتی فوج نے آج متعدد بار کوٹلی آزاد کشمیر کے نکیال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور گولا باری کی


ویب ڈیسک October 15, 2013
پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی بندوقوں کو خاموش کرادیا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

بھارتی فوج نے ایک بار پھر جنگی جنون کا ثبوت دیتے ہوئے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ اور گولا باری کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

ایکسپرس نیوز کے مطابق بھارتی فوج نے آج صبح لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کوٹلی آزاد کشمیر کے نکیال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور گولا باری کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوگئی جبکہ سہ پہر کو ایک بار پھر بھارتی فوج کی جانب سے نکیال سیکٹر کے علاقے اندروٹ میں ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ اور گولا باری کی گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے تاہم پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی بندوقوں کو خاموش کرادیا۔

واضح رہے کہ بھارت کا جنگی جنون سر چڑھ کر بول رہا ہے اور بھارتی فوج کی جانب سے ہر روز کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کی جارہی ہے لیکن بھارت الٹا چور کوتوال کو کاٹے کی مصداق ہمیشہ خلاف ورزی کا الزام پاکستان پر لگاتا ہے جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان امن مذاکرات کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔