وزیراعظم کی سربراہی میں قومی سلامتی سے متعلق اجلاس

ملاقات میں ملکی سلامتی، سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال اور وزیراعظم کے آئندہ ماہ دورہ امریکا پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


ویب ڈیسک October 15, 2013
اجلاس میں آرمی چیف ، ڈی جی آئی ایس آئی، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی، فوٹو: آئی این پی

وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں قومی سلامتی کے ماور پر غور کے لئے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں طالبان ستے مذاکرات، دورہ امریکا اور دیگر امور تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، خارجہ امور کے معاون خصوصی طارق فاطمی، سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی، اجلاس میں ملک میں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر غور کیا گیا اس کے علاوہ اس موقع پر طالبان سے مذاکرات، افغانستان میں امن و امان لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی طرف سے مسلسل خلاف ورزیوں اور دیگر امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران سیکرٹری خارجہ جلیل عباس نے وزیراعظم کو قومی سلامتی سے متعلق امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور وزیراعظم کے دورہ امریکا کی غرض و غایت سے شرکاء کو آگاہ کیا،

اجلاس سے قبل آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام نے وزیراعظم محمد نوازشریف سے ملاقات بھی کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

واضح رہے کہ وزیراعظم 19 اکتوبر کو امریکا کے 3روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہورہے ہیں، اس دوران وہ امریکی صدر براک اوباما سے دو طرفہ امور اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔