یکم نومبر سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان

اوگرا کی جانب سے وزارت پٹرولیم کو بھجوائی گئی سمری پر حتمی منظوری حکومت دے گی


ویب ڈیسک October 30, 2019
اوگرا کی جانب سے وزارت پٹرولیم کو بھجوائی گئی سمری پر حتمی منظوری حکومت دے گی۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: اوگرا نے یکم نومبر سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوادی ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرول ایک روپیہ فی لیٹر مہنگا کرنے کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوادی ہے، اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو بھجوائی گئی سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 27 پیسے مہنگا جب کہ لائٹ ڈیزل 6.56 روپے اور مٹی کا تیل 2.39 روپے سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو بھجوائی گئی سمری پر حتمی منظوری حکومت دے گی جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |