عراق میں مسجد کے باہر دھماکا 9 افراد جاں بحق متعدد زخمی

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔


ویب ڈیسک October 15, 2013
لوگ اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو اسپتال منتقل کررہے ہیں۔ فوٹو اے ایف پی

عراق میں مسجد کے باہر دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق کے شہر کرکوک میں بڑی تعداد میں لوگ عید کی نماز ادائیگی کے بعد مسجد سے باہر آرہے تھے کہ مسجد کے قریب کھڑی کار میں دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔