پیپلز پارٹی کے سینیٹر خانزادہ خان مستعفی ہوگئے

پارٹی قیادت اوران کے درمیان اختلافات تھے جس کی بنا پر انہوں نے استعفیٰ دیا، ذرائع


ویب ڈیسک October 30, 2019
خانزادہ خان مارچ 2015 میں 6 سال کی مدت کے لیے سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔فوٹو:فائل

پیپلز پارٹی کے سینیٹر خانزادہ خان سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینیٹر خانزادہ خان سینیٹ کی رکنیت سےمستعفی ہوگئے ہیں، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے خانزادہ خان کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے جب کہ سینیٹ سیکریٹری نے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خانزادہ خان مارچ 2015 میں 6 سال کی مدت کے لیے سینیٹر منتخب ہوئے تھے تاہم پارٹی قیادت اوران کے درمیان اختلافات تھے جس کی بنا پر انہوں نے مدت پوری ہونے سے پہلے ہی استعفیٰ دے دیا، ان کے استعفیٰ کے بعد سینیٹ میں ان کی نشست خالی قرار دے دی گئی ہے۔

 

 

۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں