خيبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے

پشاوراور قریبی علاقوں میں رہنےوالے افغان مہاجرین نے 5 مختلف مقامات پر نمازعید ادا کی۔


ویب ڈیسک October 15, 2013
افغان مہاجرین عید کے موقع پر ایک دوسرے سے گلے مل رہے ہیں۔ فوٹو فائل

خيبرپختونخوا اور قبائلی علاقوں میں مقیم افغان مہاجرین مذہبی جوش و خروش سے آج عید الاضحیٰ منارہے ہیں۔

پشاور اور قریبی علاقوں میں رہنےوالے افغان مہاجرین نے 5 مختلف مقامات پر نمازعید ادا کی، عید کی نماز کا بڑا اجتماع شمشتو کیمپ پشاور میں ہوا، جس میں افغانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر پاکستان اور افغانستان سمیت پورے عالم اسلام میں امن و اخوت اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

دوسری جانب کچہ گڑھی، خزانہ اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماع ہوئے، جس کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔