سی این جی اسٹیشنز کے لیے گیس کے نئے کنکشن دینے پر پابندی ختم

پابندی ہٹنے سے حکومت کو ایک ارب ڈالر کا تیل کم درآمد کرنا پڑے گا، آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن


ویب ڈیسک October 30, 2019
حکومت جلد ہی سی این جی اسٹیشنوں کے قیام کی پالیسی بھی لائے، آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن فوٹو: فائل

حکومت نے سی این جی اسٹیشنز پر گیس کے نئے کنکشن دینے پر عائد پابندی کو ختم کر دیا ہے۔

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے پابندی ختم کرنے کو سراہتے ہوئے کہا کہ سی این جی کی وجہ سے حکومت کو ایک ارب ڈالر کا تیل کم امپورٹ کرنا پڑے گا اور سی این جی کے استعمال سے فضائی آلودگی میں بھی خاطر خواہ کمی آئے گی۔ وفاقی حکومت نے سی این جی کنکشن پر کئی برسوں سے عائد پابندی ہٹا لی، پابندی کے خاتمے کے بعد سی این جی اسٹیشن لگانے کے لیے فوری گیس کا کنکشن مل جائے گا اور جو گیس نہ ملنے کی وجہ سے پہلے ہی بند تھے، وہ دوبارہ کھل جائیں گے۔

غیاث عبداللہ پراچہ کے مطابق سی این جی اسٹیشن کی بحالی سے گاڑیوں میں سی این جی کے استعمال میں اضافہ ہوگا جس سے پیٹرولیم مصنوعات کم امپورٹ کرنے سے حکومت کو تقریباً ایک ارب ڈالر سالانہ کی بچت ہو گی، حکومت جلد ہی سی این جی اسٹیشنوں کے قیام کی پالیسی بھی لائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں