فضل الرحمان نے پورا ملک گھوم لیا لیکن نہیں پتہ وہ چاہتے کیا ہیں فواد چوہدری

دنیا میں لانگ مارچ کرپشن کے خلاف اور یہاں احتساب کا عمل روکنے کے لئے ہورہا ہے، فواد چوہدری


ویب ڈیسک October 30, 2019
فضل الرحمان کے جلوس میں شامل نہ ہو کر ثابت کیا ہے کہ عوام سیاسی استحکام چاہتی ہے، فواد چوہدری فوٹو: فائل

وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی بیرسٹرفواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے پورا ملک گھوم لیا ابھی تک مطالبات کا پتہ نہیں کہ چاہتے کیا ہیں۔

اپنی ٹویٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے پورا ملک گھوم لیا لیکن ابھی تک ان کے مطالبات کا پتا نہیں چلا کہ وہ چاہتے کیا ہیں۔



فواد چوہدری نے کہا کہ دنیا میں لانگ مارچ کرپشن کے خلاف ہوتے ہیں لیکن یہ عجیب مارچ ہے کہ احتساب کا عمل روک دو، بہرحال شوق پورا کر لیں، سندھ اور پنجاب نے فضل الرحمان کے جلوس میں شامل نہ ہو کر ثابت کیا ہے کہ عوام سیاسی استحکام چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں