اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف اہلکاروں کا مسافروں پر تشدد اسٹیشن مینیجرٹیم سمیت معطل

اے ایس ایف اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے لئے بریگیڈئیرعرفان ظفر کی سربراہی میں بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا گیا

وزیراعظم کی ایکشن لینے کے لئے سول ایوی ایشن، پی آئی اے اور اے ایس ایف کو فوری عمل درآمد کرنے کی ہدایت۔ فوٹو:فائل

LOS ANGELES:
وزیراعظم عمران خان نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں سے بداخلاقی پر ایئرپورٹ منیجر طاہرسکندر، ڈیوٹی ٹرمینل منیجر ظہور اور ملک اکرم کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکاروں کی جانب سے مسافروں سے بد اخلاقی کے واقعے پر وزیرِ اعظم عمران خان نے سخت ایکشن لیتے ہوئے ائیرپورٹ منیجر طاہر سکندر، ڈیوٹی ٹرمینل منیجر ظہور اور ملک اکرم کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعظم نے اسٹیشن منیجر پی آئی اے اسلام آباد پرویز نصیر اور ان کی پوری ٹیم کو بھی معطل کرنے اور ان کے خلاف انضباطی کاروائی شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اے ایس ایف اہلکاروں کا مسافروں پر تشدد


وزیراعظم نے فلائٹ واقعے کی عبوری رپورٹ موصول ہونے پر کابینہ ڈویژن کو متعلقہ افسران کے خلاف سخت ایکشن لینے کے لئے سول ایوی ایشن، پی آئی اے اور اے ایس ایف کو فوری طور پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی ہے، اور حکم دیا ہے کہ صورتحال کو پیشہ وارانہ انداز سے نمٹنے میں ناکامی پر مذکورہ افسران کے خلاف انضباطی کاروائی کی جائے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اے ایس ایف اہلکاروں کیخلاف کارروائی کیلئےکمیٹی قائم

اے ایس ایف اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے لئے بریگیڈئیرعرفان ظفر کی سربراہی میں بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا گیا ہے، انکوائری بورڈ پاکستان آرمی ایکٹ 1952کے تحت واقعے میں ملوث اے ایس ایف اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرے گا اور دس دنوں میں کاروائی مکمل کرکے رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔
Load Next Story