اسلام آباد میں دفعہ 144 کے تحت کالعدم تنظیموں پر کھالیں جمع کرنے پر پابندی لگادی گئی

دفعہ 144 کے تحت 56 کالعدم تنظمیوں پر عید الاضحیٰ کے تینوں دنوں کے دوران قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد ہوگی۔

اس سے قبل پنجاب حکومت اور ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے بھی کھالیں جمع کرنے اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ فوٹو؛ فائل

وزارت داخلہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں پر عید کے دوران قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے اسلام آباد میں دفعہ 144 کے تحت 56 کالعدم تنظمیوں پر عید الاضحیٰ کے تینوں دنوں کے دوران قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والی تنظیموں کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے، اس سے قبل پنجاب حکومت اور ڈپٹی کمشنر پشاور ظہیر الاسلام کی جانب سے بھی دفعہ 144 کے تحت قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے اور پشاور میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا اعلان کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ہر سال حکومت کی جانب سے کالعدم تنظمیوں پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کی جاتی ہے تاہم اس کے باجود کالعدم تنظمیوں کے کارکنان کھالیں جمع کرتے نظر آتے ہیں جب کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی۔
Load Next Story