پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین کی بیواؤں اور بچوں کو نوکری دینے کا فیصلہ        

سرکاری نوکری پنجاب سول سرونٹ کے رولز 17 اے کے تحت دی جائے گی


ویب ڈیسک October 30, 2019
سرکاری نوکری پنجاب سول سرونٹ کے رولز 17 اے کے تحت دی جائے گی ۔ فوٹو : فائل

پنجاب حکومت نے دوران سروس وفات پانے یا شہید ہونے والے ملازمین کی بیواؤں یا ایک بچے کو سرکاری نوکری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی بیواؤں اور بچوں سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوران سروس وفات پانے یا شہید ہونے والے ملازمین کی بیواؤں یا ایک بچے کو ریگولر بنیادوں پر سرکاری نوکری دی جائے گی اور سرکاری نوکری پنجاب سول سرونٹ کے رولز 17 اے کے تحت دی جائے گی۔

پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ پنجاب سروس کمیشن یا مساوی بورڈ میں نوکری کے لیے اہل قرار دینے پر گریڈ 6 سے اوپر کی سیٹ پر ٹیسٹ اور انٹرویو میں 10 اضافی نمبر بھی دئیے جائیں گے، سرکاری ملازمین کے وفات پر ان کے اہلخانہ کو محکمے کے بغیر اعتراض کے گریڈ 1 سے گریڈ 11 کی نوکری بھی مل سکے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |