پاکستان میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کیلئے راہیں کھلنے لگی

ٹیسٹ میچز کے انعقاد کے شیڈول پر سری لنکن بورڈ نے بھی مثبت اشارہ دے دیا


Abbas Raza October 30, 2019
ٹیسٹ میچز کے انعقاد کے شیڈول پر سری لنکن بورڈ نے بھی مثبت اشارہ دے دیا . فوٹو : فائل

پاکستان میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کیلیے راہیں کھلنے لگی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دسمبر میں کراچی اور راولپنڈی میں ٹیسٹ میچز کے انعقاد کے شیڈول پر سری لنکن بورڈ نے مثبت اشارہ دیا ہے۔

سری لنکن بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ایشلے ڈی سلوا نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ سری لنکن ٹیم کے حالیہ دورہ پاکستان میں انتظامات مثالی تھے جس کے بعد ٹیسٹ سیریز کے بھی پاکستان میں انعقاد کے امکانات روشن ہیں تاہم سری لنکن بورڈ ایگزیکٹو کمیٹی سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گا جب کہ اسٹار سری لنکن کرکٙٹرز کی بھی پاکستان روانگی کے امکانات موجود ہیں۔

یاد رہے کہ پی سی بی کی جانب سے بھیجے گئے شیڈول کے مطابق پہلا ٹیسٹ 11 سے 15 دسمبر راولپنڈی اور دوسرا ٹیسٹ 19 سے 30 دسمبر تک کراچی میں شیڈول ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں