کراچی پولیس نے عیدالاضحیٰ کے موقع پرسیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا

عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر بھر میں 19 ہزار 4 سو سے زائد اہلکار سیکیورٹی کےفرائض انجام دیں گے۔


ویب ڈیسک October 15, 2013
کراچی میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر 3پزار 987 مساجد، 315 امام بارگاہوں، 330 عید گاہوں اور 270 کھلے ماقامات پر نماز عید کے اجتماعات ہوں گے،فوٹو: فائل

MUMBAI: پولیس نے شہر میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے خصوصی سیکیورٹی پلا ترتیب دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر 3پزار 987 مساجد، 315 امام بارگاہوں، 330 عید گاہوں اور 270 کھلے مقامات پر نماز عید کے اجتماعات ہوں گے، اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لئے شہر بھر میں 19 ہزار 400 سے زائد اہلکار سیکیورٹی کےفرائض انجام دیں گے جبکہ تمام صورت حال کی مانیٹرنگ کے لئے سینٹرل پولیس آفس میں آپریشن روم قائم کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب رینجرز کی بھاری نفری بھی سیکیورٹی معاملات میں پولیس کی معاونت کرے گی۔

واضح رہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر نماز عید کے اجتماعات میں دہشت گردی کے خدشات ہیں جس کی وجہ سے سیکیورٹی کو انتہائی سخت کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں