نئے صوبوں پرکمیشن کوکام سے نہیں روکاگیافرحت بابر

خورشید شاہ نے فرحت بابر کوکمیشن کے مزید اجلاس منعقدکرنے سے روک دیا،خبر رساں ایجنسی.


Numainda Express September 01, 2012
خورشید شاہ نے فرحت بابر کوکمیشن کے مزید اجلاس منعقدکرنے سے روک دیا،خبر رساں ایجنسی۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: پنجاب میں نئے صوبوں کے لیے قائم پارلیمانی کمیشن کے چیئرمین سینیٹرفرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ کمیشن کوکسی نے کام سے روکا ہے نہ ہی اس کی دوبارہ تشکیل ہوسکتی ہے،ارکان کی عدم دستیابی کے باعث جمعہ کو ہونے والا اجلاس ملتوی کیا گیا،آئندہ ہفتے اجلاس معمول کے مطابق ہونگے، مسلم لیگ (ن) کو شرکت کی درخواست کی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ اسحق ڈار نے کمیشن کیلیے سینیٹر رفیق رجوانہ کا نام دیا دیا تھا ، اب خود پیچھے ہٹ رہے ہیں، قبل ازیں انھوں نے وزیرقانون وانصاف سینیٹر فاروق ایچ نائیک سے ملاقات کی ، اس دوران کمیشن کے ضابطہ کار پر بات چیت کی گئی، آن لائن کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے مابین رابطوں کے بعد پارلیمانی کمیشن کی تشکیل نوکے امکانات پیدا ہوگئے ہیں، وزیر مذہبی امورخورشید شاہ نے فرحت اللہ بابر کو موجودہ کمیشن کے مزید اجلاس منعقدکرنے سے روک دیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں